پی آئی اے کی ویکسین نہ لگوانے والےعملے کو آخری وارننگ

یومیہ کے حساب سے جرمانہ عائد ہوگا
Aug 10, 2021
[caption id="attachment_2351974" align="alignright" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والے عملے کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق انتظامیہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے عملے کو 13 اگست تک کرونا ویکسین لگوانے کی آخری وارننگ دے دی ہے۔

ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے عملے کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کا انتظامیہ کے فیصلے سے متعلق مزید بتانا تھا کہ جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کرونا ویکسین نہ لگوانے پر اسٹاف کو 300 روپے جب کہ افسران کو 500 روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ این سی او سی کی ہدایات کے بعد فضائی سفر کیلئے کرونا ویکسین کا سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریلوے سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے میں سفر کیلئے20سال سے زائد عمر والے افراد کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

یکم ستمبر سے صرف 20 سال سے کم عمر والے افراد بغیر ویکسین کے سفر کر سکیں گے۔ پاکستان ریلوے میں یکم ستمبر سے کو ویڈ چارج لاگو ہوگا۔ مسافروں کو سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر سے بغیر ویکسینیشن مسافروں سے 10 فیصد اضافی کرایہ لیا جائے گا۔ پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ جنوری 2022ء سے 20 سال سے اوپر نان ویکسینیٹڈ افراد کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔

محکمے کی جانب سے ملازمین کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ 31 اگست تک تمام ملازمین کرونا وائرس کی ویکسینیشن کرا لیں ورنہ یکم ستمبر کو ان کی تنخواہ بند ہو جائے گی۔

VACCINATION

Tabool ads will show in this div