کرینہ،سیف کےچھوٹےبیٹےکا نام سوشل میڈیا پرمذاق بن گیا

دوسرےبیٹےکی پیدائش فروری میں ہوئی تھی
[caption id="attachment_2351969" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے چھوٹے بیٹے کا نام علم میں آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے مغل حکمرانوں کے حوالے سے اس جوڑی پرٹرولنگ شروع کردی۔

سیف اور کرینہ کے یہاں رواں سال 21فروری کو دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا اصل نام تاحال نہیں بتایا گیا تھا اور اسےنک نیم 'جئے ' سے ہی پکارا جارہا تھا۔

اداکارہ کی کتاب 'پریگننسی بائبل' کی اشاعت کے بعد صارفین کو علم ہوا کہ جئے کا اصل نام 'جہانگیرعلی خان ' ہے۔

بڑے بیٹے تیمورعلی خان کے نام کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پراس جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا،لیکن اب چھوٹے بیٹے کا نام بھی مغلیہ سلطنت کے نامور بادشاہ سے منسوب ہونے کے بعد تو گویا بھارتیوں کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا۔

ٹوئٹرپر 'ہیش ٹیگ کرینہ کپور خان' ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اورکرینہ اور سیف سے متعلق دلچسپ میمز شیئرکرتے ہوئے صارفین خوب پُرمزاح تبصروں کے ساتھ ساتھ اس جوڑی کو تنقید کا نشان بھی بنا رہے ہیں۔

انتہا پسند صارف نے اس نام کو ہندوؤں کے منہ پرتھپڑ قراردے دیا۔

ٹوئٹرپر 'ہیش ٹیگ کرینہ کپور خان' ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اورکرینہ اور سیف سے متعلق دلچسپ میمز شیئرکرتے ہوئے صارفین خوب پُرمزاح تبصروں کے ساتھ ساتھ اس جوڑی کو تنقید کا نشان بھی بنا رہے ہیں۔

کسی کو یہ فکر ہے کہ تیمور اور جہانگیر کے بعد اگلا بچہ اورنگزیب ہوگا؟۔

کرینہ کپور کے بیٹوں کے نام تیمور اور جہانگیر کے بجائے کلام ، عرفان ، ذاکر یا کچھ اوررکھنے والے اس صارف کوبھی یہی فکرلاحق ہے کہ شاید یہ اپنی آئی پی ایل ٹیم لانچ کریں گے۔

بھارتیوں کو کرینہ اور سیف کے بچوں سے اپنی شناخت کھونے کا خطرہ بھی لاحق ہوگیا۔

ایک سمجھدار خاتون نے مشورہ دیا کہ فکر نہ کریں، یہ نیا جہانگیر بھارت فتح نہیں کرے گا۔

اکیس ستمبر سال 1980 میں پید اہونے والی کرینہ نے فلمی کیریئرکاآغاز سال جون 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم “ریفیوجی” سے کیا تھا جس میں ان کے مقابل ابھیشک بچن تھے۔

کرینہ اور سیف علی خان کی شادی سال 2012 میں ہوئی تھی۔

SAIF ALI KHAN

kareena kapoor

taimoor ali khan

JAHANGIR ALI KHAN

Tabool ads will show in this div