آئی جی سندھ کمپلین سیل کا نمبر تبدیل
شہری اپنی شکایات 1715 پر درج کراسکتے ہیں

آئی جی سندھ کمپلین سیل کا نمبر تبدیل کر دیا گیا، شہری اپنی شکایات اب 1715 پر درج کرا سکتے ہیں۔
اے آئی جی ایڈمن کے مطابق پہلے والا شکایات سیل کا نمبر بند کر دیا گیا ہے جبکہ پی ٹی اے کی جانب سے جاری کیے گئے نئے نمبر کو فعال کر دیا گیا۔
شہریوں کی شکایات کے لیے سینٹرل پولیس ہیڈ آفس میں شکایات سیل قائم کیا گیا ہے۔