گرین لائن بسیں جلد کراچی پہنچیں گی، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گرین لائن بس سروس کو چلانے کے لیے بسیں جلد کراچی پہنچیں گی۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ گرین لائن منصوبے کی بسیں آج چین کے تیانجن بندرگاہ کی جانب جا رہی ہیں جوکہ اگست کے وسط تک پورٹ سے نکل جائیں گے۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ 2 جہازوں پر لدی 40، 40 بسیں ہیں۔
Green line Buses have started moving to the port today. We are back to two vessels carrying 40 buses each. Vessels dock Tianjin Port leaving mid August. Hopefully one week to unload load. Arriving Karachi soon Inshallah. pic.twitter.com/TXPt2nvwKB
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) August 10, 2021
واضح رہے کہ کراچی میں گرین لائن بس سروس کا منصوبہ 2017 کے آغاز میں شروع ہوا تھا جو تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔ منصوبے کو 2018 میں مکمل ہونا تھا۔
گرین لائن بس سروس کا راستہ سرجانی ٹاؤن سے شروع ہو کر ٹاؤر تک ختم ہوتا ہے۔