سندھ ہائیکورٹ میں وکلا کی ہڑتال،سائلین کو مشکلات

وکلا نےسندھ ہائیکورٹ کےتمام داخلی دروازوں پرتالےلگادئیے

سندھ ہائیکورٹ میں منگل کو وکلا کی ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج کے طور پر تعیناتی کا معاملہ گھمبیر ہوگیا۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے پہلے سندھ ہائیکورٹ سمیت دیگرعدالتوں میں ہڑتال کی گئی اور وکلا نے سندھ ہائیکورٹ کے تمام داخلی دروازوں پر تالے لگا دئیے۔ سائلین اور وکلا کو عدالتوں میں داخل ہونے سے روکا دیا گیا اور سندھ ہائیکورٹ میں وکلا نے ہڑتال کردی۔

وکلا کی ہڑتال کے باعث سندھ ہائی کورٹ میں قائم کرونا ویکسین سینٹر بھی بند کردیا گیا۔ کرونا ویکیسن سینٹروکلا اورعدالتی عملے کو ویکسین لگانے کے لیے بنایا گیا تھا۔

SINDH HIGH COURT

Tabool ads will show in this div