فضاعلی نےجھوٹی خبریں پھیلانے والوں کےسامنےہاتھ جوڑدیے

کردارکشی کرنے سے کیا ملتا ہے؟

اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی نے سجاد علی اورعامرلیاقت سمیت کئی دیگرافراد سے اپنی شادی کی خبروں پر ایسا کرنے والوں کو خدا کا خوف کرنے کو کہا ہے۔

فضا نے انسٹاگرام پراپنا ویڈیو بیان شیئرکیا جس میں وہ ایسی جھوٹی اطلاعات پھیلانے والے مختلف یوٹیوبرز پربرہمی کااظہارکررہی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو میں اسکرین شاٹس سمیت آڈیو بھی شامل کی جس میں ان سے متعلق غلط خبریں مرچ مسالہ لگا کربیان کی جارہی ہیں اور کسی نے ان کی شادی گلوکار سجاد علی سے کروائی ہے تو کہیں عامر لیاقت اور ذیشان روکھڑی کا نام ان سے منسوب کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں فضا نے سوال اٹھایا کہ کسی پرتہمت لگانے، اس سے متعلق جھوٹ بولنے ،کردار کشی کرنے سے آپ لوگوں کو کیا ملتا ہے۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)

انہوں نے کہا کہ سجاد علی میرے بھائیوں کی طرح اور استاد ہیں ، وہ پاکستان کا سرمایہ ہیں اور آپ لوگوں نے ان سے میری شادی کروادی۔ ذیشان روکھڑی بھی میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے اور اسے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا شوق ہے۔

فضا نے مزید کہا کہ آپ لوگ میری شادی کبھی عامرلیاقت سے کروادیتے ہیں، کبھی آصف زرداری کو میرا شوہر بنادیا جاتا ہےتو کبھی وزیراعظم عمران خان میرے شوہر بن جاتے ہیں

اداکارہ نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ میں شادی شدہ ہوں یا نہیں، یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے۔ ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں کہ آپ لوگ رشتہ کروانے والی مائی کا کردارادا مت کریں۔

عامرلیاقت نے شادی کی پیشکش کی، فضاعلی کاانکشاف

نومبر 2019 میں فضاء علی نے انکشاف کیا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے شو کے دوران اپنی بیوی طوبیٰ کے سامنے ایک بار پھر ان کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ پاکستان کے پروگرام پوڈ کاسٹ کو انٹرویو میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو صاف گو شخص قرار دیتے ہوئے فضا کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت پہلے بھی مجھے شادی کی پیشکش کرچکے ہیں۔ جب میری طلاق ہوئی اور اس بات کا علم عامر لیاقت کو ہوا تو انہوں نے بہت صاف دل کے ساتھ مجھے شادی کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ میں آپ کے ساتھ نکاح کرنا چاہتا ہوں اور دنیا کے سامنے شادی کرنا چاہتا ہوں، اس وقت طوبیٰ بھی ان کے ساتھ تھی، اس وقت میں طلاق کے باعث ڈپریشن کا شکار تھی، لہٰذٰا میں نے یہ بات نظر انداز کردی تھی۔

IMRAN KHAN

ASIF ZARDARI

aamir liaquat

FIZA ALI

Tabool ads will show in this div