اسلام آباد: ڈمپر کی کار کو ٹکر، 2افراد جاں بحق

جاں بحق افراد سی ڈٰی اے کے ملازمین تھے

ISLAMABAD ACCIDENT 10-09

اسلام آباد ميں سری نگر ہائی وے پر ڈمپر کی کار کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سیکٹر جی9 سری نگر ہائی وے پر ریت کے ڈمپر نے پیچھے سے مہران کار کو ٹکر مار دی۔ جاں بحق افراد سی ڈی اے کے شعبہ واٹر ٹینکر کے ملازمین تھے۔

حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈمپر کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا۔

Tabool ads will show in this div