مثبت کیسزکی شرح 7.84 فیصدہوگئی،این سی اوسی

ویکسین کی دوسری خوراک مخصوص وقت گزرنےکی بعد کسی بھی وقت لی جاسکتی ہے
Aug 10, 2021

این سی او سی نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے مزید86افراد انتقال کرگئے۔

منگل کو این سی او سی نے بتایا ہے کہ کروناوائرس سے مجموعی اموات24ہزار4ہوگئی ہیں۔24گھنٹے میں ملک میں3ہزار884 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گذشتہ ایک روز میں 49 ہزار 506 ٹیسٹ کئے گئے۔

ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 427 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار 73 ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 75 ہزار 504 ہوگئی ہے۔

اس وقت ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں 5 ہزار سے زائد مریض زیرعلاج ہیں جبکہ اسلام آباد میں 46 فیصد، پشاور میں 35 فیصد، ملتان میں 42 فیصد، بہاولپور میں 40 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔ دیامیر 46 فیصد، ایبٹ آباد 69 فیصد، کراچی 60 فیصد اور اسکردو 45 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

پیر کو کرونا ویکسینیشن کی دوسری خوراک لینے کے متعلق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ویکسین کی دوسری خوراک مخصوص وقت گزرنے کی بعد کسی بھی وقت لی جاسکتی ہے۔سائنوفارم 3 ہفتے،سائنو ویک اور اسٹرازینیکا ویکسین کی 4 ہفتے کے بعد دوسری خوراک لے لیں۔

 انھوں نے واضح کیا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کیلئے 1166 سے مسیج کیلئے انتظار نہ کریں۔ ایس ایم ایس کیلئے سائنوفارم کا 6، سائنو ویک اور آسٹرازینیکا کا 12 ہفتوں کا انتظار ضروری نہیں ہے۔

Government Updates

Tabool ads will show in this div