ڈراؤنی چمگادڑوں نے سکھر کا بھی رخ کرلیا،شہری خوفزدہ

آم اور کھجور کےباغات کے بھی درپے

نوابشاه کے بعد چمگادڑوں نے اب سکھر کا رخ کر لیا اور اس کے غول کے غول شہر کے مرکزی پارک لب مہران میں ڈیرے ڈال چکے ہیں۔ پارک میں سینکڑوں بڑی جسامت والے چمگاڈر درختوں پر قابض ہوچکے ہیں اور کی آوازوں کی گونج سے شہری خوفزدہ ہیں اور ان کی جانب سے حملے کا خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ یہ کافی خطرناک چمگادریں ہیں اور قریب سے گزرنے والوں پر حملہ آور بھی ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف کے ڈپٹی کنزرویٹر عدنان حامد کا کہنا ہے کہ يہ چمگادڑ انسانوں کو نقصان نہيں پہنچاتے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر سال یہاں آتے ہیں۔ ڈراؤنی شکل کے ان چمگادڑوں نے آم اور کجھوروں کے باغات کو بھی نقصان پہنچايا ہے اور شہریوں نے متعلقہ حکام سے ان چمگادڑوں کے خلاف فوری ايکشن کا مطالبہ کيا ہے۔

SUKKUR

Tabool ads will show in this div