سیالکوٹ: صرف 500 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل

ملزم آلۂ قتل سمیت گرفتار، پولیس
Aug 09, 2021

سيالکوٹ ميں صرف 500 روپے کے معاملے پر 2 نوجوانوں کو قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سميت گرفتار کرليا۔

سیالکوٹ کے علاقے ٹبہ سيداں ميں عمران عرف منا نے فہد سے 500 روپے قرض کی واپسی کا تقاضہ کیا، انکار پر جھگڑا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے چھری کے پے در پے وار کرکے فہد کو شديد زخمی کرديا، بچانے کیلئے آنے والے نوجوان گلزار پر بھی ملزم عمران نے حملہ کرديا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دوران زخمی راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم عمران عرف منا کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا، دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Double murder

Tabool ads will show in this div