کرونا وائرس:مثبت کیسزکی شرح 7.54 فیصدریکارڈ کی گئی

سب سے زیادہ سندھ میں 26 اموات

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 1دن میں مزید 53 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 25 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

پیر کو این سی او سی نے بتایا کہ 24  گھنٹوں میں 4 ہزار 40 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ کرونا مثبت کیسز کی شرح 7.54 فیصد ریکارڈ کی گئی۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ سندھ میں 26، پنجاب میں 7 اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں 16،اسلام آباد 2، گلگت بلتستان 1،  آزاد کشمیر میں 1 مریض کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 918 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 528 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 83 ہزار 298 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 9 لاکھ 46 ہزار 404 ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 620 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کےمطابق اس وقت 4 ہزار 276 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ اسلام آباد میں 46 فیصد، پشاور میں 38 فیصد،ملتان میں 34 فیصد،راولپنڈی میں 28 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔ حیدرآباد میں 68 فیصد، ایبٹ آباد میں 59 فیصد، کراچی میں 60 فیصد اور اسکردو میں 89 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

Government Updates

Tabool ads will show in this div