ڈاکٹرفیصل سلطان کی وائرس سےبچاؤ کی ویکسین سےمتعلق اہم ہدایات

مخصوص وقت گزرنے کی بعد کسی بھی وقت لی جاسکتی ہے
Aug 09, 2021
[caption id="attachment_2343749" align="alignnone" width="680"] فوٹو : آن لائن[/caption]

 

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

پیر کو کرونا ویکسینیشن کی دوسری خوراک لینے کے متعلق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹ کیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک مخصوص وقت گزرنے کی بعد کسی بھی وقت لی جاسکتی ہے۔سائنوفارم 3 ہفتے،سائنو ویک اور اسٹرازینیکا ویکسین کی 4 ہفتے کے بعد دوسری خوراک لے لیں۔

 انھوں نے واضح کیا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کیلئے 1166 سے مسیج کیلئے انتظار نہ کریں۔ ایس ایم ایس کیلئے سائنوفارم کا 6، سائنو ویک اور آسٹرازینیکا کا 12 ہفتوں کا انتظار ضروری نہیں ہے۔

ہفتے کو این سی او سی کےسربراہ اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 4 ہفتے پہلے50 سال سے زائد عمر 2 کروڑ 72 لاکھ افراد میں سے 21 فیصد نے وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی ایک خوراک لگوائی تھی تاہم اب یہ تعداد21 فیصد سے بڑھ کر 33 فیصد پر آ گئی ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ 50 سال اور زائد عمر کے شہری ویکسین لگوائیں۔

VACCINE UPDATES

Tabool ads will show in this div