لموزین گاڑی میں قومی پرچم،جھنڈيوں کا اسٹال

گاڑی شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی
Aug 08, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/08/Limousune-And-14-Aug-Lhr-Pkg-08-08.mp4"][/video]

وطن کی محبت سے سرشار لاہور کے قاری عبدالستار نے چھوٹی گاڑی کو لموزین جيسا بناڈالا اور اس گاڑی پر قومی پرچم اور جھنڈيوں کا اسٹال بھی لگاليا۔

لمبی چوڑی گاڑی پر قومی پرچم اور جھنڈيوں کی فروخت لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ بچے بھی لموزین نما کار سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور والدین کےہمراہ گاڑی سے جشن آزادی کا سامان لینے پہنچ گئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ لیموزین گاڑی کا ایک بہترین آئیڈیا ہے، اس کی منفرد انداز سے تیار کیا گیا ہے۔

گاڑی کےمالک قاری عبدالستار کا کہنا ہے کہ گاڑی کو بہت محنت سے تیار کیا تاہم وسائل کی کمی کےباعث مزید بہتر نہ بناسکا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس سے پہلے ایک رکشہ بھی بناچکے ہیں۔

limousine

Tabool ads will show in this div