امریکی شہری بھی ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف بول پڑے

trump

واشنگٹن:مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پرری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی صدارت کے خواہشمند امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہم وطن بھی مظاہرے کررہے ہیں۔ واشنگٹن میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر مسلمانوں کیخلاف حالیہ بیان پر مختلف امریکی این جی اوز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کوٹ پنک نامی تنظیم کی اپیل پر کیے جانے والے مظاہرے میں نیشنل آرگنائزیشن آف ویمن، کانگریشنل یونائیٹڈ چرچ اور دیگر امریکی این جی اوز کے نمائندے بھی شریک تھے۔ مظاہرین میں مسلمان، عیسائی، یہودی اور سکھ بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے درج تھے،مظاہرین نے  صدارتی انتخابات کیلئے ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات نہ صرف دنیا بھر میں امریکا کی ساکھ خراب کر رہے ہیں بلکہ دہشت گردوں کی مدد بھی کررہے ہیں۔کانگریشنل یونائیٹڈ چرچ کے ترجمان ریونڈ گرے لینڈ ہیگر نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ٹرمپ کا مطالبہ جمہوری روایت کے منافی ہے۔ اے پی پی

MUSLIMS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div