کراچی: تعلیمی ادارے عاشورہ تک بند رکھنے کا اعلان

امتحانات ہر صورت 6 محرم تک مکمل کرنے کی ہدایات
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/08/SARDAR-SHAH-SOT-KHI-08-08.mp4"][/video]

کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے عاشورہ تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اہم اعلان کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر اسکولز سمیت تمام تعلیمی ادارے عاشورہ تک بند رہیں گے۔

کراچی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انگھوٹھا چھاپ ٹیچرز سے جان چھڑائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نویں سے انٹر تک کے امتحانات رکے ہوئے ہیں۔ بچوں کا مستقبل اور تعلیم بھی اہم ہے۔ ریگولر امتحانات 10 اگست سے 2 ستمبر تک لیے جائیں گے۔

بورڈ سے رہ جانے والی  جن کلاسز کے امتحانات باقی ہیں، ان کے امتحانات کا سلسلہ منگل 10 اگست سے 6 محرم الحرام تک ہر صورت مکمل کرلیا جائے گا۔

کراچی سمیت صوبے بھر میں کالجز اور جامعات بھی عاشورہ تک بند رہیں گے۔

COVID

Tabool ads will show in this div