لاہور: سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے تھا
Aug 08, 2021
[caption id="attachment_2306734" align="alignright" width="750"] فائل فوٹو[/caption]

لاہور کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی نے کامیاب آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کے مطابق آپریشن لاہور کے نواحی علاقے فیروز والا میں کیا گیا۔ جہاں دہشت گردوں نے کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کر رکھی تھی۔ حفیہ اطلاع ملنے پر جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گرد محرم الحرام میں حساس اداروں ، آرمی اور پولیس پر حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دہشت گردوں نے اہم اور مذہبی شخصيات کو بھی ٹارگٹ کرنا تھا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کو احسان اللہ ، نعمت اللہ اور عبد اسلام کے ناموں سے شناخت کیا گیا ہے۔ جب کہ ان کے قبضے سے خود کش جیکٹس، 2 ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کیے گئے۔ ہلاک تینوں دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے تھا۔

INTELLIGENCE

Tabool ads will show in this div