شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی شہید

او آئی سی وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

ترجمان آئی ايس پی آر  کے مطابق شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے بعد فائرنگ کے تبادلے ميں سپاہی شاہد شہيد ہوگئے۔

 ترجمان کے مطابق شہید سپاہی شاہد کا تعلق بہاولنگر سے تھا اور انکی عمر 29 سال تھی۔

آئی ايس پی آر  کے مطابق  پاک فوج  نے دہشتگردوں کی فائرنگ کامؤثرجواب دیا اور علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب او آئی سی کے ایک وفد نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور چری کوٹ میں صورتحال کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے بلااشتعال فائرنگ سے متاثرہ افراد سےبھی ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق وفد کو ایل اوسی پر سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

LINE OF CONTROL

DG ISPR

north waziristan

Tabool ads will show in this div