کوئٹہ سول اسپتال میں کرونا ویکسینیشن ڈیٹا کےاندراج میں بےضابطگیاں
عوامی شکایات پر سینٹر سیل

کوئٹہ کے سول اسپتال میں کرونا ویکسینیشن ڈیٹا کے اندراج میں بے ضابطگیوں کے انکشاف پر محکمہ صحت نے سینٹر کو سیل کر دیا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی شکایت پر سینٹر کو سیل کیا گیا، سینٹر کا عملہ کاغذی کارروائی کے ذریعے جعلی اندراج کر رہا تھا۔ آئندہ ویکسین کروانے والے افراد کا اندراج کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا جو نادرا سے براہ راست منسلک ہوگا۔
ویکسینیشن سینٹر کے بندش سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جعلی اندراج کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں۔ سول اسپتال کا کرونا ویکسینیشن سینٹر دو روز بعد بحال کر دیا جائے گا۔
civil hospital
CORONA VACCINATION CENTER
تبولا
Tabool ads will show in this div