سعودمیری جان بچانےکےبجائےدھکا دیکرنکل گیا،شفقت چیمہ

اداکار واقعہ سناتے ہوئے رو پڑے

پاکستان فلم انڈسٹری میں جدید سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث ایکشن فلموں کی شوٹنگ کیلئے اداکار اپنی جان جوکھم میں ڈالتے ہیں جس کا دیکھنے والوں کو شاید ہی اندازہ ہو۔

ماضی میں لالی ووڈ کے معروف ترین فلم شفقت چیمہ اداکارہ فضاعلی کے شو 'تاروں سے کریں باتیں ' میں ایسے ہی ایک شوٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے روپڑے جب اداکار سعود نے ان کی جان بچانے کے بجائے خود غرضی دکھائی۔

شفقت چیمہ نے خوفناک حادثے کا ذکرکرتے ہوئے بتایا کہ فلم ' دل سنبھالا نہ جائے' کی شوٹنگ کے دوران راول ڈیم میں ایکشن سین فلمبند کیا جانا تھا۔ مجھے چونکہ تیرنا نہیں آتا تھا اس لیے پہلے سے پانی کی گہرائی کا اندازہ کرکے جگہ کا تعین کیا کہ مجھے کہاں تک جانا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ سعود کو مجھ پرکودنا تھا لیکن عکسبندی کے دوران ان کا وزن مجھ پرپڑنے کی وج سے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور دلدلی زمین ہونے کی وجہ سے ہم گہرائی میں چلے گئے۔ سرپانی سے باہرنکالا تو کوئی 12، 14 فٹ دور جاچکے تھے اور میرے پاوں زمیں پرنہیں لگ رہے تھے۔

[iframe width="100%" height="435" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0"marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/cxfRiadQ62Q"]

اس موقع پرجذبات پرقابو نہ پاسکنے پر شفقت چیمہ نے آنسو بھری آنکھوں کے ساتھ بتایا کہ میں نے سعود سے کہا کہ مجھے بچالو کیونکہ اسے تیرنا آتا تھا لیکن سعود نے مجھے دھکادے کرپرے پھینکا اور خود تیرتا ہوا نکل گیا۔

شفقت چیمہ نے بتایا کہ میں کہہ رہا تھا لوگو مجھے بچالو، مجھے پکڑ لو لیکن آگے آنے والا کوئی نہیں تھا۔میری حالت دیکھ کر میرا چھوٹا بھائی ندیم چیمہ جو اب ڈائریکٹر ہے، مجھے بچانے کیلئے پانی میں کودا لیکن اسے بھی تیرنا نہیں آتا تھا۔ میں نے اسے ڈوبتے دیکھا بس اس کے بعد ہوش نہیں رہا، اتنا یاد ہے کہ ہ دونوں کو بچانے کیلئے کوئی اللہ کا فرشتہ بن کرآیا۔ جان بہت مشکل سے بچی کیونکہ میرے پیٹ اور پھیپھڑوں میں پانی بھر چکا تھا۔

پھرمجھے ہوش نہیں آیا صرف اتنا یاد ہے کہ ہم دونوں بھائیوں کو بچانے کے لیے کوئی شخص جو اللہ کا فرشتہ بن کر آیا تھا پانی میں کودا اور اسی نے ہمیں بچایا اور ہمیں کنارے تک لے کر آیا۔ بہت مشکل سے ہماری جان بچی کیونکہ جب مجھے اور میرے بھائی کو پانی سے باہر نکالا گیا تو ہم دونوں کے پیٹ اور پھیپھڑوں میں پانی بھرا ہوا تھا۔

شفقت چیمہ کی باتیں سن کر سیٹ پرموجود دوسرے افراد کی آنکھیں بھی بھر آئیں۔

اداکار نے چند دیگرواقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ فلموں میں جونیئر آرٹسٹس سے بھی پیار کرناچاہیے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں شوٹ ہالی ووڈ طرز کی چاہتے ہیں لیکن اداکاروں کی حفاظت کا کوئی خاطرخواہ بندوبست نہیں کیاجاتا۔

پاکستان کے پسندیدہ ترین ولن میں سے ایک 59 سالہ شفقت چیمہ کا کیرئیر 3 دہائیوں سے زائد پرمحیط ہے ۔

LOLLYWOOD

Shafqat Cheema

Tabool ads will show in this div