ترکی کی پاکستانی مسافروں کے لیے سفری ہدایات میں تبدیلی

طالبعلم ہوٹل کے بجائے مخصوص ہاسٹلز میں 10 روز کا لازمی قرنطینہ کرسکیں گے
Aug 07, 2021
Ambulances are parked by a plane returning from coronavirus-hit Iran at Esenboga International airport in Ankara as medical staff wearing protective suits wait for passengers and crew members to disembark before transferring them to a hospital for initial health checks and placing them under quarantine on February 25, 2020. - More than 100 Turks are being quarantined after returning from coronavirus-hit Iran, Turkey's health minister said on on February 25, 2020. The 132 passengers were evacuated to Ankara from Teh

ترکی نے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات میں تبدیلی کردی ہے۔

پاکستانی سفارت خانہ کی درخواست پر ترک حکام نے اجازت دے دی ہے کہ پاکستان سے ترکی کا سفر کرنے والے طالبعلم ہوٹل کے بجائے مخصوص ہاسٹلز میں 10 روز کا لازمی قرنطینہ کرسکیں گے۔ یہ قانون 6اگست سے یکم ستمبر تک نافذ رہےگا۔

پاکستان سے جانے والے طالبعلم استنبول اور انقرا کے ہاسٹلز میں قرنطینہ کریں گے۔اس مقصد کے لیے ایک دستاویز درکار ہوں گی جس میں یہ درج ہونا چاہئے کہ وہ ترکی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ وہ پاکستانی طالبعلم جو استنبول اور انقرا کے علاوہ کسی اور شہر کی یونی ورسٹیوں میں زیرتعلیم ہیں، وہ اپنا قرنطینہ مکمل کرکے اپنی رجسٹرڈ یونی ورسٹیوں میں جاسکتے ہیں۔

پاکستان سے ترکی آنے والے ایسے افراد جن کے پاس قابل عمل رہائشی اور ورک ویزا ہے،ان کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنےکی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ اپنی رہائش گاہوں پر قرنطینہ کرسکتے ہیں۔ تاہم انھیں اپنی رہائش گاہ تک جانے کےلیے ذاتی گاڑی استعمال کرنا ہوگی اور انھیں پبلک ٹرانسپورٹ یا ہوائی جہاز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ،جو افراد سیاحتی دورے پر پاکستان سے ترکی آئیں گے،ان کو ہوٹل میں لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا۔

Tabool ads will show in this div