رحیم یار خان: موٹروے پرحادثہ، 3افراد موقع پر جاں بحق

کار پہلے سے موجود کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی

RYK accident

رحیم یارخان میں موٹروےایم فائیو پر انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں 3افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکا کے مطابق تیز رفتار کار موٹروے پر پہلے سے موجود کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی، حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کا شکار افراد سکھر سے خانپور جا رہے تھے۔

دوسری جانب اٹک کے بسال روڈ پر ہائی روف موٹر سائیکل سے ٹکرا کر الٹ گئی جس میں سوار اسکول کے 7بچے شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچوں کو زخمی حالت ميں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی حالت تشویشناک ہے۔

RAHIM YAR KHAN

Tabool ads will show in this div