ویڈیو:بابو سرٹاپ پرموسم گرما ميں برف باری
سیاحوں کی چاندی ہوگئی

بابو سرٹاپ پر موسم گرما میں برفباری ہوگئی جس علاقے میں آئے سیاحوں کی چاندی ہوگئی۔ سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ بلند بابو سر ٹاپ پر اگست کے مہينے ميں برف باری سے وہاں کا موسم مزید سرد ہوگیا۔ ناران سے 60 کلو ميٹر دور دريا اور پہاڑوں سے گزر کر آبشاروں کے نظارے کرتے سرد چوٹی پرپہنچنے والے خوب لطف اندوز ہوئے۔ سياحوں کا کہنا تھا کہ گرمی سے بچنے کے ليے ہم بابو سر ٹاپ آئے تھے تاہم برف باری نے مزہ دوبالا ہی کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ برف باری کو بہت انجوائے کر رہے ہیں۔ برف باری سے علاقے سے سردی بھی بڑھ گئی ہے اور درجہ حرارت دو سينٹی گريڈ تک گرگیا ہے۔