اسلام آباد:یونیورسٹی میں ڈیلیوری بوائے کا ریپ،ملزمان جیل منتقل

واقعہ جون میں پیش آیا تھا
فوٹو : آن لائن

اسلام آباد پولیس نے یونی ورسٹی میں ڈیلیوری بوائے کو ریپ کرنے والے دونوں ملزمان کو فوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں آج بروز جمعہ 6 اگست کو اسلامک یونیورسٹی میں ڈیلیوری بوائے کے ریپ کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے دونوں گرفتار ملزمان ابراہیم خان اور محمود اشرف کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت کے روبرو پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم محمود اشرف کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ دونوں ملزمان سے تفتیش کیلئے ان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے پولیس استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈیوٹی جج مبشر حسن نے حکم دیا کہ ملزمان کو 20 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام اباد کی اسلامک یونی ورسٹی میں واقعہ رواں سال جون میں پیش آیا تھا۔  جس کے بعد یونیورسٹی کے پروفیسر مشتاق نے ریکٹر کو خط لکھ کر واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

university

DELIVERY BOY

Tabool ads will show in this div