وزیراعظم وفاق میں فردوس عاشق کو ذمہ داری دینا چاہتے ہیں،بزدار

پارٹی جو ذمہ داریاں دی گی، قبول ہونگی
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فردوس عاشق اعوان سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ وزیراعظم وفاق میں فردوس عاشق اعوان کو اہم ذمہ داریاں دینا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی فردوس عاشق اعوان سے بروز جمعہ 6 اگست کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے فردوس عاشق اعوان کو قیادت کے پیغام سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اپ پنجاب میں بھی سیاسی امور کی انجام دہی میں پارٹی کی معاونت کریں۔

اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے قیادت کے حکم کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا شکریہ، وزیراعظم کی ٹیم کے ممبر کے طور پر جہاں مناسب سمجھیں ذمہ داری لگا دیں۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت پر اعتماد اور ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی قیادت جو بھی آئندہ حکم دے گئی اس کی تعمیل کروں گی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے پارٹی کیلئے فردوس عاشق اعوان کی خدمات کو سراہا۔

punjab cabinet

FIRDOUS ASHIQ AWAN

AOWN CHAUDHARY

TAREEN GROUP

Tabool ads will show in this div