سندھ میں وفاقی کابینہ سےزیادہ غیرمنتخب اراکین موجود

معاونین و مشیران کی تعداد 48 ہوگئی
Aug 06, 2021
[caption id="attachment_2315509" align="alignnone" width="800"]Sindh Assembly فوٹو: آن لائن[/caption]

سندھ کابینہ ميں غیر منتخب ارکان کی تعداد وفاقی حکومت سے تجاوز کرگئی۔

سندھ کی صوبائی کابینہ میں شامل 25 معاونين خصوصی ميں سے 21 غيرمنتخب ہيں اور 10 کے پاس کوئی محکمہ ہی نہیں جبکہ سندھ میں وزراء، مشیران، معاونین کی کل تعداد 48 ہے۔

سندھ کابینہ میں4 مشیر بھی غیرمنتخب ہیں، اسی طرح وفاقی کابینہ میں17 ارکان غیر منتخب ہیں جبکہ صوبائی کابینہ میں 25 ارکان ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز سندھ کابینہ میں 4 نئے وزراء کا اضافہ کیا گیا تھا، گورنر سندھ نے نئے وزراء سے حلف لیا، ساجد جوکھیو، جام خان شورو، گیان چند اور ضیاء عباس کابینہ میں شامل ہوئے جبکہ نثار کھوڑو اور سہیل انور سیال سے وزارت لے لی گئی، وزیراعلیٰ کے 3 نئے مشیروں کا بھی تقرر کردیا گیا۔

سندھ کابینہ میں ردو بدل، 4وزارء فارغ، 4 نئے شامل

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت میں پہلی بار ذوالفقارعلی بھٹو کے شہر لاڑکانہ سے کوئی رکن صوبائی کابینہ میں شامل ہیں۔

سندھ کابینہ میں 4 نئے وزراء اور وزیراعلیٰ کے 3 مشیروں کا اضافہ کیا گیا تھا، نئے وزراء کی سادہ سی تقريب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی تھی۔ گورنر سندھ عمران اسماعيل نے جام خان شورو، ضياء عباس شاہ، ساجد جوکھيو اور گيان چند سے حلف ليا تھا۔

FEDERAL CABINET

Tabool ads will show in this div