جاپان:ہيروشيما میں امریکی ایٹمی حملےکو76برس بیت گئے

جاپانی وزیراعظم نےیادگار پر پھول چڑھائے
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جاپان آج ہيروشيما پر امریکی ايٹم بم حملے کی 76 برسی منارہا ہے۔

جاپان کے شہر ہیروشیما کے پیس میموریل پارک میں ہونے والی تقریب میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، جاپان کے وزیراعظم سوگا نے جوہری بم حملے میں مارے جانے والوں کی یاد گار پر پھول چڑھائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ جاپان دنیا کو جوہری ہتھیاریوں سے پاک کرنے کے مشن پر گامزن رہے گا۔

Japan′s Suga calls for nuke-free world on Hiroshima anniversary | News | DW  | 06.08.2021

امریکی ایٹمی بم حملے میں ہيروشيما اور ناگاسا کی تباہ ہوئے جبکہ ہزاروں افراد مارے گئے اور لاکھوں خاندان بےگھر ہوئے۔ ناگاساکی تین دن جلتا رہا اور شہر صفحہ ہستی سے مٹ گیا۔ ان حملوں کے بعد جاپانيوں ميں کئی مہلک بيمارياں جنم لیتی رہیں جنہوں نے طويل عرصے تک آبادی کو متاثر کیا۔

دوسری جانب لوگوں نے ايٹمی حملوں اور حکومت کے خلاف مظاہرہ بھی کيا گیا۔

یاد رہے کہ جنگ عظیم دوم کے دوران 6 اگست 1945 کو امریکہ نے ہیروشیما پر لٹل بوائے نامی ایٹم بم گرایا تھا جس کے نتیجے میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد مارے گئے تھے جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔ حملے میں شہر کی 30 فیصد آبادی صفحہ ہستی سے مٹ گئی تھی، شہر میں لاشوں کا ڈھیر تھا۔ امریکہ نے یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ 3 دن بعد 9 اگست کو ناگاساکی پر بھی ایٹم بم گرا دیا جہاں 40 ہزار افراد فوری طور پر موت کا شکار ہو گئے تھے۔

Nagasaki

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div