آئمہ بیگ نےوزن 75 کلوگرام سےکیسے کم کیا؟

دوسری لڑکیوں کو دیکھ کراحساس ہوا
[caption id="attachment_2348664" align="alignnone" width="800"] تصویر: آئمہ بیگ/انسٹاگرام[/caption]

گلوکارہ آئمہ بیگ کو دیکھ کر شاید ہی کسی کو یقین آئے کہ ماضی میں ان کا وزن 75 کلو گرام رہ چکا ہے۔

ندا یاسر کے مارننگ شومیں شریک آئمہ نے بتایا کہ انہوں نے کیسے اپنا وزن کم کرنے کاسوچا لیکن اس کیلئے انہیں ڈینگی کی مدد بھی حاصل رہی۔

آئمہ کے مطابق شاید ہی کسی کو یقین آئے لیکن میرا وز ن کلو 75 کلو تھا۔

ندا یاسرکی جانب سے حیرت کے اظہار پرگلوکارہ نے کہا کہ میں بہت چھوٹی نہیں تھی، تب میری عمر16، 17 سال تھی اور میں کالج جاتی تھی لیکن وہاں دوسری لڑکیوں کو دیکھ کو مجھے احساس کمتری ہوناشروع ہوگیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ میں سوچتی تھی دوستی لڑکیاں وہ کپڑے پہنتی ہیں جو میں وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے نہیں پہن سکتی، اس لیے میں نے بڑی مشکل سے وزن کم کیا۔

آئمہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اس دوران مجھے ڈینگی ہوا تو وزن خاصاکم ہوگیا جو پھر کبھی بڑھا ہی نہیں۔

حال ہی میں آئمہ بیگ نے نجی تقریب میں شہازشگری سے منگنی کی تھی، دونوں کی شادی 2021 کے اختتام تک متوقع ہے۔ ان کی پہلی ملاقات 2019 میں پری ہٹ لو کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

بہن کی شادی میں آئمہ بیگ کا ڈانس وائرل

رواں ماہ لاہور میں ہونے والے پانچویں ہم اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں شہباز کا کہنا تھا کہ وہ اور آئمہ رواں سال کے آخرتک شادی کریں گے۔

آئمہ کاشمارپاکستان کے معروف ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے ۔ پاکستان سُپرلیگ کیلئے ترانہ گانے والی آئمہ افتتاحی تقریب میں بھی 2 بار پرفارم کرچکی ہیں۔

weight loss

Nida Yasir

aima baig

Tabool ads will show in this div