او آئی سی کا وفد اسلام آباد سے مظفرآباد روانہ

صدر آزاد کشمیر، حریت کانفرنس ارکان سے ملاقات ہوگی
Aug 06, 2021
[caption id="attachment_1285947" align="alignnone" width="800"]border_of_azad_kashmir_and_indian_state_of_jammu_and_kashmir فائل فوٹو[/caption]

او آئی سی کا وفد 2روزہ دورے پر اسلام آباد سے مظفرآباد روانہ ہوگیا جہاں وفد صدر آزاد کشمیر اور حریت کانفرنس کے ارکان سے ملاقات کرے گا۔

وفد کی کشمیری مہاجرین اور اقوام متحدہ کے مبصر مشن سے بھی ملاقات ہوگی۔

او آئی سی کے وفد میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، تیونس، مراکش، آذربائیجان، ملائیشیا، گیبن، نائیجیریا اور یوگینڈا کے ارکان شامل ہیں۔

آذربائیجان کے ڈاکٹر ایدین صفی خانلی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو بتانے جا رہے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں اور تمام اسلامی ممالک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Tabool ads will show in this div