کروناوائرس:پاکستان میں مجموعی اموات کی تعداد23 ہزار702 ہوگئی

مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد ریکارڈ کی گئی
Aug 06, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 67 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 27 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹرپر ہوا۔

جمعہ کو این سی او سی نےبتایا کہ 24  گھنٹوں میں 4 ہزار 745 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد ریکارڈ کی گئی۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ سندھ میں 28، پنجاب میں 19 اموات ہوئیں۔خیبرپختونخوا میں 12، اسلام آباد 2، گلگت بلتستان 2، بلوچستان 1،آزاد کشمیر میں 3 مریضوں کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 702 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 57 ہزار981 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 79 ہزار 992 ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار 711 ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 58 ہزار 405 ہوگئی ہے۔

اس کےعلاوہ4 ہزار 600 مریض 639 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔اسلام آباد میں 44 فیصد، پشاورمیں 33 فیصد، ملتان میں 29 فیصد، بہاولپورمیں 40 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔حیدرآباد میں 71 فیصد،ایبٹ آباد میں 68 فیصد، کراچی میں 63 فیصد اور راولپنڈی میں 38 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

Government Updates

Tabool ads will show in this div