کراچی میں 8 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پرپابندی

محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
Aug 05, 2021
[caption id="attachment_1908157" align="alignnone" width="640"]KARACHI PILLION RIDING فوٹو: آن لائن[/caption]

کراچی میں 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں 8 سے 10 محرم الحرام (متوقع طور پر 17 سے 19 اگست تک) کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کرونا وائرس سے متعلق عاشورہ، ایام عزاء اور مجالس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں عاشورہ، ایام عزاء اور مجالس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

نوٹیفکیشن میں آن لائن مجالس کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی جبکہ علماء و ذاکرین کی مجالس میں شرکت کیلئے کرونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 8 اگست تک صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے، جس کے تحت شہریوں کو پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

Tabool ads will show in this div