جنت مرزاکودوبارہ اسکردولے جائیں

جنت کی تازہ تصاویراورویڈیوز دیکھیے

اداکارہ اور پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکرجنت مرزا سیروتفریح کے بعد پھرسے اسکردو جانا چاہتی ہیں۔

ٹک ٹاک ویڈیوز اور نے نئی اپ ڈیٹس کے حوالے سے کبھی اپنے پرستاروں کو مایوس نہ کرنے والی جنت مرزا حال ہی میں فیملی کے ساتھ اسکردو کی سیر سے واپس آئی ہیں۔

دیگرتصاویر کے علاوہ جنت نے ایک ویڈیواپ لوڈ کی جس میں وہ صحرامیں چھوٹی گاڑی کی سواری سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

جنت نے کیپشن میں سہانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے لکھا ' پلیزکوئی مجھے دوبارہ اسکردو چھوڑ آئے'۔

ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر سلو موشن اور منفرد ویڈیوز کے ذریعے پہچان بنانے والی جنت مرزا سوشل میڈیا کی مقبول ترین شخصیت سمجھی جاتی ہیں جواب اداکاری اور ماڈلنگ کے میدان میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔

پاکستان کے صنعتی شہرفیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر کو اس ایپ پر 15 ملین افراد فالو کرتے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن چکی ہیں جبکہ انسٹاگرام پر جنت مرزا کے 21 لاکھ فالوورز ہیں۔

جنت مرزا جولائی 2020 میں جنت مرزا میوزک ویڈیو میں بھی انٹری سے چکی ہیں۔ “شاٰعر” کے ٹائٹل سے یہ پنجابی گانا گلوکار، گیت نگار، میوزک کمپوزو وپروڈیوسر بلال سعید نے ون ٹو ریکارڈز کے تحت جاری کیا تھا جسے سرمد قدیر نے گایا، لکھااور کمپوز کیا۔

جنت مرزا نے منگنی یا بات پکی کی اصل حقیقت بتادی

اس کے علاوہ وہ فلمساز سید نور کی فلم ” تیرے باجرے دی راکھی” سے لالی ووڈ میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔ فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیاجاچکا ہے۔

جنت مرزا گزشتہ سال جاپان منتقل ہوئی تھیں تاہم کچھ عرصے بعد واپس آگئیں، اب وہ اپنے شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں۔

SKARDU

TIKTOK

JANNAT MIRZA

Tabool ads will show in this div