راول پنڈی:کارخانےمیں لگی آگ بےقابو،کئی گھنٹوں میں بھی بجھائی نہ جاسکی

کروڑوں کا نقصان

 راولپنڈی کےعلاقے روات میں ڈائپرز فیکٹری میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

راول پنڈی کے کارخانے میں کیمیکل کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے۔آگ کے شعلے اورسیاہ دھواں کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہا ہے۔آف لگنے سے کروڑوں روپے کا سامان راکھ ہوچکا ہے۔ ریسکیو کی 23 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ کولنگ کیلئے پانی کے ساتھ فوم کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کارخانےمیں کیمیکل کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات درپیش ہیں اور مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔فیکٹری کی دومنزلہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے باعث عمارت کی پہلی منزل کی چھت گرچکی ہے۔ تہہ خانے میں لگی کروڑوں روپے مالیت کی مشینری کو محفوظ کردیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

Tabool ads will show in this div