دریائےسندھ میں تونسہ بیراج کےمقام پر نچلےدرجےکا سیلاب
فصلیں بھی سیلابی پانی میں ڈوب گئیں
دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
فلڈ فارکاسٹ ڈویژن کے مطابق تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 19 ہزار 954 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ تونسہ بیراج سے پانی کا اخراج 2لاکھ 96 ہزار 454 کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے۔


دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے کچے کےعلاقوں میں متعدد بستیاں زیرآب آ گئی ہیں۔ سمینہ سادات اور بستی بھائی کےعلاقوں میں دریا کے کٹاؤ سے جامع مسجد اور اسکول سمیت درجنوں گھر دریا برد ہوگئے جبکہ سینکڑوں ایکڑ رقبے پر کاشت کی گئی فصلیں بھی سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔