چہرےکی کئی ہڈیاں اندرسےٹوٹی ہوئی ہیں، کبریٰ خان کاانکشاف

چہرہ ٹوٹ کر اچھا ہوگیا یے

[caption id="attachment_2014626" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

کبریٰ خان کا شمار شوبز انڈسٹری کے خوبصورت ترین چہروں میں ہوتا ہے، اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے چہرے کی کئی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پرندا یاسر کے پروگرام ' گُڈ مارننگ پاکستان' میں شریک کبریٰ خان کا ایک ویڈیو کلپ خوب وائرل ہے جس میں اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ہولناک حادثے سے متعلق بتایا۔

ویڈیو میں کبریٰ کا کہنا ہے کہ 17، 18 سال کی عمر میں میرا ایکسیڈنٹ ہواتھا جس میں چہرے کی کئی ہڈیا ٹوٹ گئیں۔

کبریٰ خان کو آئندہ کوئی ' کوبرا' نہ کہے

اداکارہ اپنے چہرے کے بائیں جانب انگلی رکھتے ہوئے بتارہی ہیں کہ میرے ناک، گال کی ہڈی اور یہ آنکھ کے اورکی ہڈی بھی اندر سے ٹوٹی ہوئی ہیں اس وجہ سے چہرہ تھوڑا ٹیڑھا میڑھا ہوگیا۔

کبریٰ کے مطابق وہ اسی لیے کبھی کبھی فکرمند ہوجاتی ہیں۔

اسی دوران پروگرام میں ان کے ساتھ شریک اداکار ہمایوں سعید نے لقمہ دیا کہ چہرہ ٹوٹ کراچھا ہوگیا ہے۔

کبریٰ خان نے اپنےماڈلنگ کیرئیرکاآغاز لندن سے کیا تھا جہاں وہ پیدا ہوئیں اور پلی بڑھیں لیکن ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کہیں بھی کام کرنے کے مقابلے میں پاکستان میں کام کرکے زیادہ لطف اندوز ہوتی ہیں۔ کبریٰ نے بالی ووڈ کی فلم ” ویلکم ٹو کراچی” میں بھی صلاحیتوں کے جوہردکھائے ہیں۔

انہوں نے فلمی کیرئیرکاآغاز پاکستانی کامیڈی اور تھرل فلم ” نامعلوم افراد ” سے کیا تھا۔ اس کے علاوہ کبریٰ کے معروف ٹی وی ڈراموں میں سنگ مرمر (2016) ، الف اللہ اورانسان (2017) ، مقابل (2017) ، شادی مبارک ہو (2017) ، اندازستم (2017) ، الف اورٹیلی فلم لال (2018) شامل ہیں۔

Nida Yasir

Humayun saeed

Kubra Khan

Tabool ads will show in this div