کراچی: 14افرادکے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

ملزم کا ایک ساتھی پہلے ہی گرفتار ہے
[caption id="attachment_2320059" align="alignnone" width="800"]CTD-Police_1 فوٹو: آن لائن[/caption]

کراچی ميں عائشہ منزل کے قريب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 14افراد کے قتل ميں ملوث کالعدم تنظيم کے دہشت گرد کو گرفتار کرليا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم علی رضا اپنے ديگر ملزم ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

ملزم پاکستان ميں دہشت گردی کے لیے لڑکوں کو منظم کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم علی رضا کا ايک ساتھی پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے تيموريہ تھانے کی حدود ميں فائرنگ کرکے طاہر ملا کو قتل کيا، شريف آباد ميں ميڈيکل اسٹور پر فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کيا جبکہ تيموريہ کے علاقے ميں کار پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کيا۔

شريف آباد ميں فوٹو اسٹيٹ کی دکان پر فائرنگ کرکے ايک شخص کو قتل کيا۔ خواجہ اجمير نگری کے علاقے ميں مسجد پر فائرنگ کرکے 8نمازيوں کو قتل کيا تھا۔

Tabool ads will show in this div