صنم چوہدری کیلئےفالوورکے نامناسب الفاظ پرشوہرکا کرارا جواب

سومی اورصنم کی شادی نومبر2019 میں ہوئی
[caption id="attachment_2347609" align="alignnone" width="800"] تصویر: صنم چوہدری/انسٹاگرام[/caption]

سائبرٹرولنگ سیلیبرٹیز کیلئے اب ایک عام سی بات ہے، بےمعنی اور ناپسندیدہ تبصروں کا سامنا کرنے والوں میں تازہ نام اداکارہ صنم چوہدری کا ہے جن کے شوہرنے ٹرول کرنے والے کو کرارا جواب دے ڈالا۔

شادی کے بعد امریکا میں مقیم صنم اکثروبیشتر صارفین کے ساتھ اپنی سرگرمیاں وتصاویرشیئرکرتی رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنی تصاویرشیئر کیں تو جہاں مداحوں نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی وہیں تنقید کرنے والے بھی پیش پیش تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mrs. Chohan (@sanamchauhdry)

ماہرہ خان کی ڈی پی کے ساتھ فرحان نامی اکاونٹ سے تبصرہ کرتے ہوئے صنم چوہدری کیلئے لفظ 'چڑیل' کا استعمال کیا گیا جس پراداکارہ کے شوہر نے فوری ردعمل دیتے ہوئے صارف کا منہ بندکروادیا۔

کالا چشمہ پرصنم چوہدری کا ڈانس وائرل

گلوکار سومی چوہان نے صارف کیلئے ' تُو چڑیل' کا لفظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ تم نے اپنی شناخت چھپانےکیلئے ماہرہ خان کی تصویر لگا رکھی ہے۔

شوہر کی جانب سے اپنی حمایت میں آگے آنے پر صنم چوہدری نے تبصرے میں ہنستے ہوئے اپنے پیار کااظہارکیااور انہیں بتایاکہ یہ بہت پُرمزاح تھا۔

نومبر 2019 میں امریکا میں مقیم میوزیشن و گلوکارسومی چوہان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی صنم کے یہاں اکتوبر 2020 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

ڈرامہ سیریل گھرتتلی کاپر، آسمانوں پر لکھا، میرے مہرباں، کٹھ پتلی اورمیرے ابوجیسے معروف ڈرامہ سیریلز میں صلاحیتوں کے جوہردکھانے والی صنم چوہدری شادی کے بعد اسکرین سے دور ہیں تاہم سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے بھرپور رابطے میں رہتی ہیں۔

sanam chauhdry

SOMEE CHOHAN

Tabool ads will show in this div