کرونا وائرس:مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد ریکارڈ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 60 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
جعمرات کو این سی او سی نے بتایا کہ کرونا سے جاں بحق ہونے والے افراد میں 33 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔ اس دوران 5 ہزار 661 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق کرونا کے باعث سب سے زیادہ سندھ میں 29، پنجاب میں 18 اموات ہوئیں۔خیبرپختونخوا میں 8، اسلام آباد 1، گلگت بلتستان 1، بلوچستان 1 اورآزاد کشمیر میں 2 مریضوں کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 635 ہوگئی ہے۔
این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 62 ہزار 462 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کرونا کےفعال کیسز کی تعداد75 ہزار 373 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 616 ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کےمجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 ہوگئی ہے۔
اس وقت 4 ہزار 275 مریض 639 اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔اسلام آباد میں 37 فیصد، پشاورمیں 31 فیصد، گوجرانوالہ میں 30 فیصد، بہاولپور میں 40 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔حیدرآباد میں 44 فیصد، ایبٹ آباد 70 فیصد، کراچی 63 فیصد اور اسکردو 49 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔