برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے بھارت باہر، پاکستان بدستور شامل

نئی ٹریول لسٹ جاری کردی گئی
Aug 05, 2021
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
[caption id="attachment_2347524" align="alignnone" width="768"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

برطانوی حکومت نے نئی ٹریول لسٹ جاری کر دی جس میں پاکستان بدستور ريڈ لسٹ ميں شامل ہے جبکہ بھارت کرونا ريڈ لسٹ سے باہر آگیا۔

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق بھارت، بحرين، قطر اور متحدہ عرب امارات ريڈ لسٹ سے امبر لسٹ ميں شامل ہوگئے ہیں۔

پاکستان سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل ميں قرنطنيہ کرنا ہوگا۔

برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا

اسکے علاوہ ويکسین شدہ افراد کو فرانس سے واپسی پر اب قرطينہ نہيں کرنا ہوگا۔ جرمنی سميت 7ممالک آسٹریا، سلووینیا، سلوواکیہ، لٹویا، رومانیہ اور ناروے کو گرين لسٹ ميں شامل کيا گيا ہے۔

ٹريول لسٹ ميں تبديليوں کا اطلاق 8اگست سے ہوگا۔

واضح رہے کہ چار ماہ قبل 2اپریل کو برطانیہ نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے معاملے پر برطانوی حکومت سے نظرثانی کی درخواست بھی کی تھی۔

british

RED LIST

Tabool ads will show in this div