لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی،3 دہشت گرد گرفتار
عمارتوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے

لاہور کے علاقے اسٹیشن روڈ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران 3 ہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) لاہور کے مطابق گرفتار تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد سرکاری عمارتوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرینڈ اور ڈیٹو نیٹر برآمد کیے گئے ہیں، جب کہ حساس نوعیت اور اہم تنصیبات کے نقشے قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
ملزمان سے مزید تفتیش کیلئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔