ٹوکیواولمپکس:ارشد ندیم کے گھر والے اور دوست خوشی سے سرشار

ارشد کا مقابلہ بھارتی جيولن تھرور نيرا چوپڑا سے ہے
Aug 04, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/08/MA-Arshad-Family-and-Friends-PKG-04-08-AbD.mp4"][/video]

ٹوکیواولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کيا اور فائنل مقابلے میں جگہ بنالی۔ان کے گھر پر جشن کا سماں ہے۔

بدھ کو مياں چنوں کے گاؤں ميں ارشد کے گھر میں دوست احباب رشتے دار جمع ہيں اورخوشياں منارہے ہيں۔ ان کےوالد مستری محمد اشرف فائنل میں بیٹے کی جیت کے لیے دعا گو ہیں۔ان کے والد کو دوست احباب مبارک باد دے رہے ہیں اور سب کی خوشیوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔

ارشد کے پہلے ٹرينراور خانیوال اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر رشيد احمد ساکی نے بتایا ہے کہ سال 2012 کے ايتھليٹکس مقابلوں ميں ہی ارشد کی صلاحيتوں کا اندازہ ہوگيا تھا اور اس ليے اس کی ٹريننگ ميں ہر طرح سے مدد کی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ 2014 ميں ارشد انڈيا ميں جونيئر تھا اور اس نے سينئر کو ہرا کر تيسری پوزيشن حاصل کی تھی۔

ان کے دوست اور محلے داروں کا کہنا ہے کہ ارشد کا مقابلہ بھارتی جيولن تھرور نيرا چوپڑا سے ہے۔قوم سے پُر زور اپيل کی ہے کہ ارشد نديم 7 اگست کو فائنل جيت کر پاکستان لوٹيں۔

Arshad Nadeem

Tabool ads will show in this div