منشاءپاشاکا موبائل فون دوران چارجنگ پھٹ گیا

تباہ حال موبائل کی تصاویروائرل
[caption id="attachment_1797152" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

اداکارہ منشاء پاشا کا پُرانا فون چارجنگ کے دوران پھٹ کرجل گیا جس کی تصاویر اداکارہ نے انسٹاگرام پرشیئر کی ہیں۔

ان تصاویرکودیکھ کراندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ چارجنگ کے دوران فون کا استعمال کس قدر خطرناک ہوسکتا ہے۔

منشاء نے فالوورز اور دوستوں کو اس بات کی اہمیت سے آگاہ کرتےہوئے بتایا کہ ان کا فون کیسے اس حادثے کاشکار ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پرانا ماڈل تھا جو میں نے کسی کو استعمال کیلئے دیا ہوا تھا، اور عین اس وقت پھٹا جب ٹی وی کے بالکل برابرمیں چارج پرلگا ہوا تھا'۔

اداکارہ نے لکھا 'سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ میں نے اپنا تمام ڈیٹا کھودیا جو میں نے کہیں ٹرانسفرنہیں کیا تھا لیکن خدا کا شکر ہے کہ یہ پھٹتے ہوئے کسی کے ہاتھ میں نہیں تھا'۔

MOBILE PHONE

mansha pasha

Tabool ads will show in this div