منگنی پربلایا ہے یا نیا ہوٹل کھولاہے؟

اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب کی ' بات پکی' ہونے کی خبر اتنی توجہ حاصل نہیں کرسکی جتنا کہ اس دعوت میں مہمانوں کو پیش کیے جانے والے کھانے نے کی۔ صارفین مینو دیکھ کرتبصروں کا طوفان لے آئے۔
اریبہ کی تصاویروائرل ہونے کے بعد خبریں سرگرم تھیں کہ اداکارہ نے زندگی کے نئے سفرکاآغازکردیا ہے جس کےبعد اداکارہ نے خودانسٹاگرام پرمنگنی کی دلکش تصاویرشیئرکرتے ہوئےکیپشن میں لکھا 'الحمد اللہ ، بات پکی'۔
View this post on Instagram
بعد ازاں سوشل میڈیاپر زیرگردش اریبہ کی منگنی کا مینو کارڈ صارفین کیلئے موضوع بحث بن گیا اور انہوں نےانگریزی ڈشزکے مشکل نام دیکھ کر ساری صلاحتیں بس یہی جاننے میں صرف کردیں کہ جو کھانا مہمانوں کو کھلایاگیا ، آخر وہ تھا کیا۔
View this post on Instagram
صارفین کے دلچسپ تبصرے پڑھیے۔
ایک صارف نے مینیو کارڈ دیکح کر تبصروں میں اپنی آلو کی بھاجی کو ہی ولایتی ٹچ دے دیا۔
ایک صارف کو تو یہ مینیو پڑھ کرمنہ کولقوہ ہوجانے کا ڈر لاحق ہوگیا۔
دیسی مینیو کے بغیرشادی مکمل نہیں، خاتون صارف نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا مطلب؟ نمکین اور میٹھے چاولوں کے بغیرشادی ہوگئی۔
کئی ایک کو تو ڈشز کے نام پڑھ کریہ لگا کہ کہیں اریبہ حبیب منگنی کے بجائے ہوٹل کے افتتاح پرتو نہیں بلا رہیں۔
تبصروں کو دیکھتے ہوئے ایک خاتون صارف نے تمام کھانوں کی کیمسٹری آسان زبان میں سمجھادی۔
اداکارہ کی جانب سے شیئرکی جانے والی تصاویر میں منگیتراور والدہ کے علاوہ دیگرخواتین کو بھی دیکھاجاسکتاہے، تاہم انہوں نے منگیترکے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کے مطابق اریبہ حبیب کے منگیترکانام سعدین عمران ہے جن کا تعلق شوبزسے نہیں ہے