نذیر چوہان کی ضمانت منظور، رہائی کا روبکار جاری

شہزاد اکبر سے صلح کی بنیاد پر ضمانت منظور
Aug 04, 2021
فوٹو: فیس بک
فوٹو: فیس بک
[caption id="attachment_2346699" align="alignnone" width="800"]Nazir Chohan فوٹو: فیس بک[/caption]

لاہور سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج راشد پھلروان نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی اور نذیر چوہان کے بیٹے سعد چوہان نے انکے ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔

عالت نے جانچ پڑتال کے بعد ضمانتی مچلکے منظور کرکے نذیر چوہان کی رہاٸی کا روبکار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر سے صلح کی بنیاد پر ضمانت منظور کی گئی۔ نذیر چوہان کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

شہزاد اکبر نےرکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو معاف کردیا

گزشتہ روز شہزار اکبر نے پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے نذیر چوہان کو معاف کرتے ہوئے اسٹامپ پیپر پر صلح نامہ بھی تحریر کر دیا تھا۔

بیان حلفی کے مطابق نذیر چوہان کی بعد از گرفتاری ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ نذیر چوہان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے اور بے بنیاد الزامات پر معذرت بھی کرلی ہے۔

واضح رہے کہ نفرت انگیز بیان پر شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرایا تھا جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

SHAHZAD AKBAR

NAZIR CHOHAN