برینڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار،ایف بی آر

برینڈ سرٹیفکیٹ کے حصول کا طریقہ کار جاری
FBR فوٹو: ایف بی آر

ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مینوفیکچرز کو اشیاء فروخت کرنے کیلیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لازمی حاصل کرنا ہوگا۔

ایف بی آر کے مطابق تمباکو، شوگر، کھاد، سیمنٹ، بیوریجزسیکٹرز کو لائسنس لازمی حاصل کرنا ہوگا اور تمام مصنوعات کا الگ الگ برینڈ سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔

ایف بی آر نے برینڈ سرٹیفکیٹ کے حصول کا طریقہ کار بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق تمام پرانے اور نئے مینیوفیکچرز کو برینڈ کی رجسٹریشن کیلیے پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو درخواست دینا ہوگی۔ اس کےعلاوہ کاروبار کا نام، پتہ، سیلز ٹیکس، این ٹی این نمبر، تمام ڈائریکٹرز کے نام،مصنوعات کے ڈیزائن، برینڈ، ماڈل، بزنس یونٹ کی پیداواری صلاحیت اور ویئر ہاؤس کی لوکیشن سمیت تمام ضروری معلومات فراہم کرنا ہونگی ۔

ایف بی آر کے مطابق ممبر ان لینڈ ریونیو کو درخواست منظور یا مسترد کرنے کا اختیار ہوگا اور یہ بھی کہا  گیا ہے کہ غلط یا جعلی معلومات فراہم کرنے کی صورت میں مینوفیکچرز کیخلاف قانونی کاروائی ہوگی۔

Tabool ads will show in this div