Uncategorized

فیروزخان کی اہلیہ کی پوسٹ نےقیاس آرائیوں کاخاتمہ کردیا

سوشل میڈیاپرعلیحدگی کی خبریں سرگرم تھیں
فائل فوٹو

اداکارفیروز خان کی اہلیہ علیزے فیروز کی حالیہ پوسٹ نے اس جوڑے سے متعلق سوشل میڈیا پرپھیلی تمام ترافواہوں کا خاتمہ کردیا۔

فیروزاورعلیزے کی علیحدگی کی خبریں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پرسرگرم رہیں کیونکہ دونوں کو کافی عرصے سے اکٹھے دیکھا گیا تھا نہ ہی اس جوڑے سے سوشل میڈیا پرکوئی تصویرشیئرکی تھی۔

علیزے کی جانب سے انسٹاہینڈل کی تبدیلی نے ان قیاس آرائیوں کومزید ہوادی تھی تاہم اب گرد کے بادل چھٹ چکے ہیں۔

فیروزخان نے ہانیہ عامر سے متعلق خاموشی توڑدی

'علیزے سے انسااسٹوریزمیں فیروز خان  کے آن ائرڈرامہ سیریل ' خدا اورمحبت ' کا کلپ شیئرکرتے ہوئے ان کی شاندار پرفارمنس کو سراہا اور ساتھ ہی فیروز اور اقراء عزیز کو بھی پوسٹ میں ٹیگ کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے علیزے کو فیروزکی تعریف کرتا دیکھ کر جوڑے کے پھر سے اکٹھا ہونے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

علیزے اور فیروزکی شادی سال 2018 میں ہوئی اور ان کا ایک بیٹا سلطان ہے جس کے نام پرعلیزے سے اپنا انسٹاہینڈل ' علیزے سلطان خان ' رکھا۔

فیروز خان کی دلہن کا انتخاب کب اور کیسے ہوا؟

شادی کے موقع پر فیروزکی بڑی بہن اداکارہ حمیمہ ملک نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ ان کی بھابھی کا تعلق کراچی سے ہے۔ فیروز اور ان کی ہونے والی اہلیہ بات پکی ہونے سے پہلے تک ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔ہم دیسی بھابھی لارہے ہیں، جس کا تعلق شوبز انڈسٹری سے بالکل نہیں ہے۔

Feroze Khan

IQRA AZIZ

KHUDA AUR MOHABBAT

Tabool ads will show in this div