معروف اداکار فیصل قریشی بھی کرونا وائرس کا شکار

مجھ میں وائرس کی کوئی علامات موجود نہیں ہیں، اداکار

معروف اداکار فیصل قریشی بھی کرونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئے ۔

فیصل قریشی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ اپنا خیال رکھیں کیونکہ کرونا کی نئی قسم لوگوں کو متاثر کررہی ہے۔

ان کہنا تھا کہ میں ویکسین لگوا چکا ہوں پھر بھی کل اس وائرس کا شکار ہوا جس کے باعث آئندہ دنوں کیلئے آئسولیشن میں ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مجھ میں وائرس کی کوئی علامات تاحال موجود نہیں ہیں۔

اس سے قبل بھی کرونا وائرس کی چوتھی لہر نے کئی اداکاروں کو متاثر کیا جن میں زرنش خان، سنبل اقبال، اشنا شاہ اور عدنان صدیقی شامل ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3 ہزار 582 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 67 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Faysal Quraishi

Tabool ads will show in this div