خالدمنصور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امورمقرر
خالد منصور کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے سی پیک امور مقرر کردیا گیا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے خالد منصور کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کی سمت کا تعین کردیا گیا، خالد منصور اسے آگے لے جانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ شہباز گل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں خالد منصور کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے سی پیک اتھارٹی مقرر کرنے کی تصدیق کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور صاحب کو معاون خصوصی برائے CPEC Affairs تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ خالد منصور صاحب خوش آمدید اور اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔ pic.twitter.com/Wmz9KA7oA0
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 3, 2021
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خالد منصور کی تعیناتی کی منظوری دیدی، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
دوسری جانب نمائندہ سماء ٹی وی کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
I bow my head before Allah Almighty for giving me an opportunity to raise & steer the important institution of CPEC Authority as one window for all CPEC projects, charting the future direction. Wouldn’t have been possible without full confidence& support of the PM & his Govt-1/2
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 3, 2021
عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے مستقبل کی سمت طے کردی گئی، یہ سفر جاری رہے گا، میری نیک تمنائیں خالد منصور کے ساتھ ہیں، جو اسے آگے لے جانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اہم ذمہ داریاں ادا کرنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے، یہ ہمیں ترقی پسند اور مکمل طور پر ترقی یافتہ ملک میں بدل دے گا۔