بھارتی وزیر خارجہ سے کرکٹ سیریز پر بھی بات ہوئی: سرتاج عزیز

SUSHMA-SARTAJ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کی راہ میں رکاوٹیں دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ہیں۔

انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سشما سوراج نے کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔ یہ معاملہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان چل رہا ہے۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے امن کی نئی راہیں کھلی ہیں، افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اچھی امیدیں پیدا ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی بورڈ کا جواب نہ آیا تو سمجھیں گے کہ سیریز نہیں ہوسکتی

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات میں اہم فریق کے طور پر کشمیریوں کو شامل کرنے کے لئے پہلے بھی اقوام متحدہ میں معاملہ کو اٹھایا ہے اور اس مقصد کے لئے آئندہ بھی اقوام متحدہ میں جائیں گے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغان صدر اشرف غنی ہارٹ آف ایشیاءاستنبول پراسیس کی پانچویں وزارتی کانفرنس میں شریک ہوئے جس سے خطے میں نہ صرف امن نئی راہیں کھلی ہیں بلکہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے بھی اچھی امیدیں پیدا ہوئی ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر خارجہ امور نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی طرف پیشرفت یقیناً مثبت سمت میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو کشمیر سمیت دیگر معاملات پر ٹھوس جامع مذاکرات کرنا ہوں گے۔ سماء

sartaj aziz

pak-india series

HEART OF ASIA

indian FM

Tabool ads will show in this div