اسلام آباد: ایف11 سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

گولڑہ شریف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج
فوٹو : آن لائن

اسلام آباد کے سیکٹر ایف 11 میں سڑک کنارے سے خاتون کی تشدد زدہ بوری بند لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

تحقیقات پولیس افسر کے مطابق پیر کی صبح اسلام آباد کے سیکٹر ایف 11 کی سڑک پر ایک لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی، ایک چرواہے کو خاتون کی بوری بند لاش نظر آئی جس نے پولیس کو فون کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش بوری سے نکالا اور پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا، خاتون کی ابھی تک شناخت نہی ہوسکی۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خاتون کی عمر 25 سے 30 سال ہے، جس کے جسم اور چہرے پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ لاش چار روز پرانی ہے۔

ایس پی فاروق امجد بٹر کا کہنا ہے کہ خاتون کا ڈی این اے سیمپل لے کر لیب بھجوائیں گے، اسی طرح سے پوسٹ مارٹم رپورٹ جب آئے گی تو ہمیں مزید واضح ہو جائے گا کہ موت کیسے ہوئی۔

اسلام آباد کے گولڑہ شریف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Tabool ads will show in this div