لاہور:موسلادھاربارش سے موسم خوشگوار
مزید بارشوں کی پیش گوئی
لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
منگل کو لاہور میں کئی گھنٹوں کی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلبرگ، ٹاؤن شپ، مال روڈ، کوٹ لکھپت اور ڈیفنس ميں بارش رکارڈ کی گئی۔ شاہ عالمی، پانی والا تالاب سميت اندرون شہر کے مختلف علاقوں ميں بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 2 روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے واسا کا عملہ متحرک نظرآیا تاہم کچھ مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
Lahore rain
تبولا
Tabool ads will show in this div